• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 12 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

یہودی آباد کاری کو قانونی شکل دینے کے قانونی مسودے پر200 اعتراضات

بدھ 01-02-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala5896
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے عبرانی ٹی وی نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی کنیسٹ میں فلسطین میں یہودی آباد کاری کو قانونی تحفظ دینے کی سفارش پرمبنی مسودہ قانون پر اپوزیشن کی جانب سے 200 اعتراضات سامنے آئے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی ٹی وی 7 نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ’کنیسٹ‘ نے یہودی کالونیوں کو آئینی تحفظ دینے مجوزہ کی منظوری آئندہ سوموار تک ملتوی کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی کنیسٹ میں یہودی کالونیوں سے متعلق بل کی منظوری کا اعلان کیا گیا تھا مگر بعد میں کنیسٹ نے اس بل پرسامنے آنے والے اعتراضات کے پیش نظر بل کی منظوری ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکومت کی جانب سے کنیسٹ میں پیش کیے گئے بل پر اپوزیشن جماعتوں بالخصوص کنیسٹ میں عرب کمیونٹی کے نمائندہ سیاسی اتحاد نے درجنوں اعتراضات کیے ہیں۔ ان ٹھوس اعتراضات کی تعداد 200 بتائی جاتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہودی کالونیوں کے دفاع اور انہیں قانونی شکل دینے کے لیے پیش کردہ بل پر کل جمعرات تک بحث جاری رہے گی۔ اس کے بعد اسے آئندہ سوموار تک کے لیے موخر کردیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق اپوزیشن نے کنیسٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یہودی کالونیوں کے قانونی تحفظ کے بل کو 38 دن کے لیے موخر کرے تاہم کنیسٹ نے اپوزیشن کی تجویز مسترد کردی ہے۔ آئندہ سوموار کو بل پردوسری اور تیسری رائے شماری کی جائے گی۔ پہلی رائے شماری یہ میں یہ بل منظور ہوچکا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.