مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے حکومت کی پولیٹیکل ، سیکیورٹی کمیٹی کا چیف تبدیل کرتے ہوئے ریزرو فوج کےجنرل عاموس گیلاد کی جگہ کرنل زھر بلاتی کو سیاسی ۔ سیکیورٹی کمیٹی کا نیا چیف مقرر کیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے کثیرالاشاعت عبرانی اخبار’ہارٹز‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ کرنل بلاٹی بیرون ملک خفیہ کارروائیوں کے ذمہ دار خفیہ ادارے’موساد‘ میں انٹیلی جنس شعبے کے سربراہ رہ چکے ہیں۔ وہ ماضی میں موساد سمیت فوج اور انٹیلی جنس اداروں کے اعلیٰ عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ان میں موساد کے شعبہ اسٹڈی کے چیف کی حیثیت سے خدمات بھی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں انہوں نے موساد میں انسداد دہشت گردی کے شعبے کی بھی کمان سنھبالی۔اسرائیلی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کرنل بلاتی کا انتخاب Â اسرائیل کی خصوصی سیکیورٹی کمیٹی کے ارکان میں سے کیا گیا ہے جس میں ڈائریکٹر جنرل اودی آدم، جنرل پروفیسر یتزحاق بن یسرائیل، قومی سلامتی کمیٹی کی سابق وائس چیئر پرسن اور وزارت داخلہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل جیرمی یسخاروف شامل ہیں۔