• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 12 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

’بغیراجازت‘ مکان بنانے پر فلسطینیوں کی مشکیں کسنے کی صہیونی سازش

منگل 31-01-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala5889
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکومت کی جانب سے فلسطینی شہریوں پرنت نئی پابندیاں عاید کرنے کی ظالمانہ پالیسیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس اور اندرون فلسطین میں اسرائیلی حکومت کی اجازت کے بغیر مکان تعمیر کرنے والے فلسطینی عرب شہریوں کو قید اور بھاری جرمانوں کی سزائیں دی جائیں گی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے کثیرالاشاعت عبرانی اخبار’ہارٹز‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ حکومت نے بغیراجازت مکانات تعمیرکرنے والے فلسطینیوں پرعرصہ حیات مزید تنگ کرنے کے لیے ان کے لیے سزاؤں میں مزید شدت لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ میں تبایا گیا ہے کہ اندرون فلسطین اگر کوئی فلسطینی اسرائیلی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر مکان تعمیر کرے گا تو اسے کم سے کم تین سال قید اور بھاری جرمانہ کی سزا دی جاسکتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کنیسٹ (پارلیمنٹ) کی داخلہ کمیٹی نے ایک ترمیمی بل پرغور شروع کیا ہے جس میں فلسطینی شہریوں کے بغیر اجازت مکانات کی تعمیر پرسزاؤں میں مزید سختی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔اخباری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سابقہ قانون کے تحت بغیر اجازت مکان کی تعمیر پردو سال قید کی سزا یا جرمانہ تھا جب کہ نئے ترمیمی بل میں قید کی سزا تین سال اور اس کے ساتھ ساتھ بھاری جرمانہ کی سزا دینے کی سفارش کی گئی ہے۔ فلسطینیوں کے ’غیرقانونی‘ مکانات کی تعمیر کے مقدمات سننے والی مجسٹریٹ عدالتوں کے اختیارات بھی کم کردیے گئے ہیں۔ تاکہ اسرائیلی فوج اور انٹیلی جنس اداروں کو بغیر اجازت مکانات تعمیر کرنے والوں کےخلاف سخت اقدامات کا موقع فراہم کیا جاسکے۔

ادھر فلسطین کی سماجی تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ فلسطینی شہریوں کے مکانات کو غیر قانونی قراردینے کی آڑ میں فلسطینیوں کو قید اور جرمانوں کی سزاؤں کے خطرناک نتائج سامنے آئیں گے اور فلسطینی عرب شہریوں میں صہیونی ریاست کے خلاف نفرت میں مزید اضافہ ہوگا۔

فلسطینی تنظیموں کے اتحاد کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی آبادی مکانات کی بڑھتی ضرورت اور اسرائیلی پابندیوں کے باعث پہلے ہی سنگین مشکلات کا شکار ہیں۔ صہیونی ریاست کی برسوں سے چلی آرہی ظالمانہ پالیسی کے نتیجے میں پہلے ہی فلسطینی شہریوں پر گھر تعمیر کرنے پرکڑی پابندیاں عائد ہیں۔ یہ نئی سازش فلسطینی آبادی کو مکانات کی تعمیر سے روکنے کی سازش اورناقابل قبول اقدام ہوگا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.