• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 12 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر،اسرائیلی کمپنی کی ٹھیکہ لینےکی کوشش

منگل 31-01-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala5888
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی ایک تعمیراتی کمپنی نے امریکی انتظامیہ کو پیش کش کی ہے کہ وہ میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے اپنی خدمات پیش کرنے کو تیار ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کی تعمیراتی وسیکیورٹی آلات فراہم کرنے والی کمپنی ’ماگال‘ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ میکسیکو کی سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان پرعمل درآمد میں ہرممکن تعاون اور اپنی خدمات فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

غیرملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق امریکی کمپنی ’سینسٹر‘ نے اسرائیلی کمپنی ’ماگال‘ سے کہا تھا کہ وہ سرحدی سیکیورٹی کے حوالے سے ’فائبرپٹرول‘ نامی اپنا سسٹم آج منگل کے روز ریاست ورجینیا میں ہونے والی کانفرنس میں پیش کرے تاکہ اس کی منظوری پر بات آگے بڑھائی جاسکے۔

خیال رہے کہ ’ماگال‘ نامی اسرائیل کمپنی کو گذشتہ برس موسم گرما میں غزہ کی پٹی کے گرد دیوار کی تعمیر کے دوران سیکیورٹی  آلات کی فراہمی کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ اس کمپنی نے غزہ کے گرد دیوار کی تعمیر کے دوران جدید مواصلاتی آلات، کیمروں اور مانیٹرنگ کے لیے مصنوعی سیاروں کی وافر تعداد فراہم کی تھی۔ اس کے علاہ غرب اردن میں قائم دیوار فاصل کی تعمیر کے دوران بھی ’ماگال‘ مرکزی ٹھیکیداروں میں شامل رہی ہے۔

امریکی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو سارکوچ نے امریکی وزارت داخلہ اور سیکیورٹی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسکندریہ کانفرنس میں ملٹری مصنوعات سازی میں سرگرم کمپنیاں بھی شرکت کریں گی۔

خیال رہے کہ گذشتہ جمعہ کو ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کے بعد ماگال کمپنی کے حصص میں یک دم 5.6 فی صد اضافہ ہوگیا تھا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.