مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی پولیس نے نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک جیل کے زیرانتظام اسپتال میں زیرعلاج ایک Â زخمی فلسطینی فرار ہوگیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صہیونی پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی قیدی العفولہ شہر کے ’’ھعیمق‘‘ اسپتال سے غائب ہوا ہے۔ پولیس فرار ہونے والے قیدی کی تلاشی جاری رکھے ہوئے ہے۔ تاہم آخری اطلاعات تک مفرور اسیر سامی بنی عودہ کے ٹھکانے کا پتا نہیں چل سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق سامر بنی عودہ کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہرطوباس سے ہے۔