• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 12 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی کھلی جارحیت ہو گی: عرب لیگ

پیر 30-01-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala5869
0
SHARES
0
VIEWS

قاہرہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) عرب لیگ نے امریکی حکومت کی جانب سے اسرائیل میں اپنے سفارت خانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کی سازشوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے اپنا سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کیا تو یہ بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی اور فلسطینی قوم کے خلاف کھلی جارحیت تصور کی جائے گی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کے معاون خصوصی برائے فلسطین سعید ابو علی نے قاہرہ میں ایک بیان میں کہا کہ بیت المقدس صرف فلسطینی قوم کا مقدس شہر ہے اور اسے فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی سفارت خانے کی القدس منتقلی خود امریکا کی سابقہ تاریخی قراردادوں اور فیصلوں سے انحراف ہوگا جسے کسی صورت میں قبول نہیں کیا جائے گا۔

سعید ابو علی نے کہا کہ توقع ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی کے اعلان پر عمل درآمد نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم امریکا کی نئی انتظامیہ کی فلسطین بارے پالیسی پرنظر رکھے ہوئے ہے۔ ہم توقع رکھتے ہیں کہ امریکا معروضی حالات کو سامنے رکھتے ہوئے فلسطین اور اسرائیل کے تنازع کے حل کے لیے موثر اور غیر جانب دارانہ مساعی جاری رکھے گا۔

عرب لیگ کے عہدیدار نے فلسطین میں یہودی توسیع پسندی کے اسرائیلی منصوبوں کی شدید مذمت کی اور انہیں قیام امن اور تنازع کے دو مملکتی حل کی راہ میں بڑی رکاوٹ قرار دیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieامریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی امن عمل کو دفن کردے گی: محمود عباس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.