• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 12 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

نابلس کا مقامی ’’کنافہ‘‘ کیسے تیار کیا جاتا ہے؟

پیر 30-01-2017
in فلسطین
0
0Pala5868
0
SHARES
2
VIEWS

نابلس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کا تعارف کراتے ہوئے اس کی اہم سوغات کا تذکرہ اہمیت کا حامل ہے۔ نابلس کی تاریخی اور مشہور عالم سوغاتوں میں’کنافہ‘ کی شہرت، لذت اور مقبولیت اندرون فلسطین ہی نہیں بلکہ ملک سے باہر بھی موجود ہے۔

رپورٹ میں "کنافہ ” بنانے کے طریقے پر روشنی ڈالی ہے اور بتایا کہ اہل نابلس ’کنافہ‘ کیسے تیار کرتے ہیں۔ "کنافہ” ایک صحرائی سویٹ ڈش ہے جسے مختلف ملکوں میں الگ الگ طریقوں سے بنایا جاتا ہے۔ پیسٹری کی طرز کی یہ سویٹس فلسطین میں بھی مقبول ہیں اورکئی شہروں کی سوغات سمجھی جاتی ہیں۔ ان میں بیت المقدس کے "کیک” کی طرح "نابلسی کنافہ” مشہور زمانہ سوغات ہے۔

نابلس شہرمیں کنافہ کی کئی دکانیں موجود ہیں مگر کنافہ کی ایک قسم گھروں میں تیار کی جاتی ہے۔

نابلسی کنافہ بہت آسان اور لذت میں بہت لذیذ سمجھا جاتا ہے۔ اس کی تیاری میں عکاوی پنیر دو کپ، گرم مکھن آدھا کپ، سرخ مرچ آدھا چمچ ، تازہ گوندھا گیا کنافہ پیسٹ آدھا کپ، شربت ایک کپ، پسا ہوا پستا اور حسب ضرورت رنگ لیں۔

عکاوی پنیر کو گرم پانی میں تیس منٹ تک ابالیں تاکہ اس میں سے زائد نمک الگ ہوجائے۔  اس کے بعد اسے دوھوئیں اور اضافی پانی پھینک دیں۔ اس کے بعد گرما گرم مکھن کو دو سے تین مساوی حصوں میں تقسیم کریں۔ اس میں ایک حصے میں سرخ رنگ ملائیں اور اسے مکمل حل ہونے تک ملانے دیں۔

اس کے بعد کنافہ کو ایک بڑے برتن میں ڈالیں اور اس کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کریں۔ اس کے بعد رنگ ملا مکھن اس پر چھڑکیں اور اسے اچھی طرح ملائیں تاکہ ایک پیسٹ کی شکل بن جائے۔

مکھن کے دوسرے جزو کو ایک گول سینی میں ہلکی آنچ پر آگ پر رکھیں۔ اس کے بعد کنافہ کو الگ الگ کریں اور اس برتن میں ڈال دیں۔ اس کے بعد بقیہ مکھن بھی ڈالیں۔

کنافہ ڈالنے کے بعد اسے دس منٹ تک درمیانی آنچ پر پکائیں یہاں تک کہ وہ سرخ ہوجائے اور آپس میں مل جائے۔ اس کے بعد اس پر مساوی مقدار میں پنیر چھڑکیں یہاں تک کہ وہ اسے ڈھانپ لے۔

اس کے بعد ایک چھوٹے برتن سے سینی کو ڈھانپ کر ہلکی آنچ پر چھوڑ دیں۔ اس کے بعد گرم کیے شربت اور پستے کا چھڑکاؤ کریں اور کنافہ کے ٹکڑے کرکے برتن میں ڈالیں اور پیش کریں۔

ٓ

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.