مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ جزیرہ نما النقب میں ایک ہفتہ قبل اسرائیلی فوج کی طرف سے مسمار کردہ ’ام الحیران‘ قصبے کو دوبارہ آباد کرنے اور مسمار شدہ مکانات کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی فلسطینی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ام الحیران قصبے کے مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت گذشتہ روز ام الحیران میں اپنے مسمار شدہ مکانات تعمیر کا کام شروع کیا.خیال رہے کہ ایک ہفتہ قبل اسرائیلی فوج اور پولیس نے جزیرہ نما النقب میں قائم ام الحیران پر یلغار کرتے ہوئے بستی کے 15 مکانات مسمار کردیے تھے۔ مکانات مسماری کے دوران فلسطینی شہریوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا تھا۔ مشتعل فلسطینی ھجوم نے ایک اسرائیلی پولیس اہلکار کو بھی قتل کردیا تھا جب کہ صہیونی فوج کی کارروائی میں ایک فلسطینی شہید اور چھ زخمی ہوگئے تھے۔
مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ موسمی حالات ٹھیک ہونے کے بعد مقامی فلسطینی آبادی نے ام الحیران میں بے گھر شہریوں کے لیے موبائل شیلٹرز منتقل کرنا شروع کیے تھے۔