غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے گرد آج سے ایک ہفتے کے لیے فوجی مشقیں شروع ہو رہی ہیں۔ ان مشقوں میں اسرائیلی فوج کے بری اور فضائی دستے حصہ لیں گے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے عبرانی نیوز ویب پورٹل ’’مفزکون‘‘ کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی کے اطراف میں آج سے شروع ہونے والی فوجی مشقوں میں صہیونی ریاست کے داخلی محاذ کے گروپ بھی شرکت کریں گے۔ ان جنگی مشقوں میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے فوجیوں کو تیار Â کیاجائے گا۔اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے گرد شروع ہونے والی فوجی مشقیں پہلے سے تیار کردہ پلان کا حصہ ہیں اور ان مشقوں کا مقصد فوج کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے تیار کرنا ہے۔
اسرائیلی فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے تک جاری رہنے والی مشقوں کے دوران فوجیوں کو فلسطینی مزاحمت کاروں کی سرحدی دراندازی سے نمٹنے کے مختلف طریقوں سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ غزہ کی پٹی کے اطراف میں جہاں اسرائیلی فوج آج جنگی مشقیں کررہی ہے، سنہ 2014ء کی جنگ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے دیسی ساختہ راکٹوں کے حملوں کانشانہ بن چکی ہے۔ ان راکٹوں میں نمایاں ترین نام’گراڈ’ راکٹ کا ہے جو غزہ کےاطراف میں 40 کلو میٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔