• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 12 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی قوم بیت المقدس چھیننے کی صہیونی سازش ناکام بنا دے: امام قبلہ اوّل

ہفتہ 28-01-2017
in فلسطین
0
0Pala5831
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب اور ممتاز عالم دین الشیخ یوسف ابو اسنینہ نے قبلہ اوّل میں نماز جمعہ کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل میں امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی بیت المقدس کو فلسطینیوں اور مسلمانوں سے چھیننے کی سازش ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے الشیخ ابو اسنینہ نے فلسطینی عوام پر زور دیا کہ وہ بیت المقدس کو صہیونی ریاست کے حوالے کرنے کی تمام بیرونی سازشوں کو ناکام بنادے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح صہیونی ریاست نہتے اور پرامن فلسطینیوں کے قتل، گرفتاریوں، ان کے گھروں پر دھاوؤں اور دیگر جرائم میں ملوث ہے اسی طرح وہ بیت المقدس کو بھی ہم سے مستقل طور پر چھیننے کی سازش کررہی ہے۔ امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے بیت المقدس منتقلی تاریخ انسانی کا سنگین جرم ہوگا۔

الشیخ ابو اسنینہ کا کہنا تھا کہ فلسطین کا کوئی ایک خاندان ایسا نہیں جو صہیونی ریاستی دہشت گردی سے براہ راست متاثر نہ ہو۔ کسی کا بیٹا شہید تو کسی کا بھائی گرفتار ہے اور کسی کے خاندان کے کئی افراد شہید اور صہیونی جیلوں میں قید وبند کی صعوبتیں اٹھا رہے ہیں۔

امام مسجد اقصیٰ نے غزہ کی پٹی کی اسرائیل کی جانب سے جاری ناکہ بندی اور مسجد اقصیٰ پر صہیونی فوج کے دھاوؤں کی بھی شدید مذمت کی۔

خیال رہے کہ کل جمعہ کو ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی شہریوں نے الشیخ محمد حسین کی قیادت میں مسجد اقصیٰ میں جمعہ کی نماز ادا کی۔ نماز جمعہ کے دوران اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔ صہیونی فورسز نے فلسطینیوں کو نماز جمعہ کے لیے مسجد اقصٰی پہنچنے سے روکنے کے لیے طاقت کے وحشیانہ حربے بھی استعمال کیے۔ مگر اسرائیلی فوج کی پابندیوں کو توڑ کر فلسطینی شہری قبلہ اوّل میں پہنچنے میں کامیاب رہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.