مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں قائم صہیونی بلدیہ نے شہر میں ’گیلو‘ کے نام سے تعمیر کی گئی ایک یہودی کالونی میں مزید 143 مکانات کی تعمیر کی منظور دی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ’گیلو‘ کالونی میں 143 مکانات کی تعمیر اس کاولنی میں 900 مکانات کی تعمیر کا ابتدائی مرحلہ ہے۔بیت المقدس میں ڈیڑھ سو مکانات کی تعمیر کی منظوری سے محض دو دن قبل اسرائیلی حکومت نے غرب اردن اور بیت المقدس کی کالونیوں میں 2500 نئے مکانات کی تعمیر کی منظوری دی تھی۔
امریکا کے نو منتخب صدر ڈنلڈ ٹرمپ کی حلف برادری کے بعد اسرائیل نے فلسطینی شہریوں میں یہودی آباد کاری کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔