• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 12 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی مظالم پرمجرمانہ خاموشی، فلسطینیوں کا یورپی یونین سے احتجاج

جمعہ 27-01-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala5808
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی ریاست کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف نسل پرستانہ پالیسیوں کے رد عمل میں سنہ 1948ء کے دوران صہیونی ریاست کے قبضے میں چلے جانے والے علاقوں کے باشندوں نے یورپی یونین کی مجرمانہ خاموشی پر شدید احتجاج کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی کنیسٹ میں عرب کمیونٹی کے نمائندہ ارکان نے یورپی ممالک کےسفیروں سے ملاقاتیں شروع کی ہیں ان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی حکومتوں کو فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی نسل پرستانہ پالیسیوں کے بارے میں آگاہ کریں تاکہ فلسطینیوں کے بنیادی حقوق کی پامالیوں کا سلسلہ بند کیا جاسکے۔

گذشتہ روز عرب ارکان کنیسٹ کے ایک وفد نے تل ابیب میں یورپی یونین کے نمائندہ دفتر میں یورپی سفیروں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کے مکانات مسماری، ان کی جان ومال پرحملوں اور نہتے فلسطینیوں کے خلاف تشدد کے وحشیانہ ہتھکنڈوں کے استعمال کے بارے میں آگاہ کیا۔

عرب رکن کنیسٹ عائدہ توما نے بتایا کہ اندرون فلسطین کی قیادت کے ایک وفد نے گذشتہ روز 28 یورپی سفیروں سے ملاقات کی اور انہیں فلسطینی شہریوں کے خلاف اسرائیل کی امتیازی پالیسیوں اور نسل پرستانہ اقدامات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ یورپی سفیروں سے ملاقات میں انہیں بتایا کہ صہیونی ریاست ایک منظم حکمت عملی کے تحت اندرون فلسطین کے عرب باشندوں کی املاک اور اراضی پرقبضے، ان کے مکانات کی مسماری اور فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کررہی ہے۔ یورپی سفیروں کو بتایا گیا کہ وسطی فلسطین کے علاقےقلنسوہ میں صہیونی فوج نے 11 اور ام الحیران قصبے میں 15 مکانات حال ہی میں مسمار کیے ہیں۔ فلسطینیوں کے مکانات کو غیرقانونی قرار دے کرانہیں مسمار کرنا بدترین نسل پرستی اور بنیادی حقوق کی پامالی ہے۔ صہیونی ریاست اس مجرمانہ پالیسی کے ذریعے فلسطینی عربوں کو اپنے علاقے چھوڑنے پر مجبور کرنے کی سازش کررہی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی مظالم پرمجرمانہ خاموشی، فلسطینیوں کا یورپی یونین سے احتجاج
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.