• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 14 جون 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی فوجیوں کا اغوا روکنے کا طریقہ کار مزید سخت کردیا گیا

بدھ 25-01-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala5783
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے عسکری ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ فوج نے فلسطینی مزاحمت کاروں کے ہاتھوں اہلکاروں کے اغواء کے مروجہ ’’ھنیبعل‘‘ نظام تبدیل کرتے ہوئے اس آپریشن کو مزید سخت کردیا ہے اور نئے آپریشن میں طاقت کا بےاستعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے فوجی ریڈیو کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فوجیوں کے اغواء کی روک تھام کے لیے وضع کردہ ’’ھنیبعل‘‘ سسٹم گذشتہ برس تبدیل کیا گیا تھا مگر اس کی جگہ نئے نظام کا نام تا حال ظاہرنہیں کیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فوجیوں کے اغواء کو روکنے کے لیے وضع کردہ نئے آپریشن میں فوجیوں کو طاقت کا بے جا استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

عبرانی ریڈیو کی رپورٹ کو فلسطینی خبر رساں ادارے’صفا‘ نے ترجمہ کرکے شائع کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہنیبعل سسٹم گذشتہ برس جولائی میں تبدیل کیا گیا، نئے طریقہ کار کی تفصیلات کی نقول فوجیوں میں تقسیم کی گئی ہیں تاہم اس کا نام اور دیگر تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صہیونی فوج نے اغواء کی کارروائیوں کی روک تھام کے لیے جو نظام وضع کیا ہے اس میں فوجیوں کو کسی بھی اہلکار کی فلسطینیوں کے ہاتھوں اغواء کی کوشش کو ناکام بنانے کے لیے طاقت کا غیرمعقول حد تک استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماضی میں وضع کردہ طریقہ کار میں اغواء کی کوشش کے دوران فوجی اہلکار کے زندہ بچنے کے امکانات رکھے گئے تھے مگر نئے طریقہ کار میں ممکنہ طور پر اغواء کی کوشش کے دوران مغوی فوجی کے زندہ بچنے کے امکانات نہ ہونے کے برابرہوں گے۔

ماضی میں وضع کردہ طریقہ کار میں بعض حدود وقیود شامل تھیں اور فوجیوں کو غیرمعقول حد تک طاقت کے استعمال سے گریز کی تاکید کی گئی تھی مگر اب اسرائیلی فوج اہلکاروں کے جنگی قید بنائے جانے کی مزاحمت کاروں کی کوششوں کو ہرصورت میں ناکام بنانا چاہتی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی فوجیوں کا اغوا روکنے کا طریقہ کار مزید سخت کردیا گیا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.