الخلیل – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے جمعہ کے روز تین بچوں کی والدہ اور سابق اسیرہ رندہ الشحاتیت کو الخلیل شہر کے قریب واقع فوجی چیک پوائنٹ سے حراست میں لے لیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق رندہ کے خاوند یوسف الارج نے بتایا کہ ان کی اہلیہ ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس آ رہی تھیں کہ انہیں الفوار مہاجر کیمپ کے قریب حراست میں لے لیا گیا۔رندہ الشحاتیت 4 سال سے 6 ماہ کی عمر کے 3 بچوں کی والدہ ہیں۔ انہیں وفا الاحرار معاہدے کے تحت رہا کیا گیا تھا۔ وہ اسرائیلی جیلوں میں 6 سال تک قید رہیں اور رہائی کے وقت ان کی قید میں ڈیڑھ سال کا عرصہ باقی تھا۔