مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) غزہ محاصرے کے خلاف قائم عوامی کمیٹی کے سربراہ اور فلسطینی ممبر پارلیمان جمال الخضری نے امریکی سفارتخانے کی تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کو سفارتی طریقے سے روکنے کے لئے عرب، مسلمان اور بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سفارتی بلاک تشکیل دیں۔
افلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق الخضری کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہنا تھا کہ امریکی فیصلے کے خلاف فلسطینیوں کو اپنی صفوں میں وحدت پیدا کرنا ہوگی۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کی منتقلی سے فلسطینی عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ دیکھنے میں آئے گا اور اس سے اسرائیلی حکومت کو فلسطینیوں کے خلاف مظالم کو بڑھانے کی مزید شہہ ملے گی۔