• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 15 جون 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

یورپی یونین کا اپنا سفارت خانہ بیت المقدس منتقل نہ کرنے کا اعلان

جمعہ 20-01-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala5735
0
SHARES
0
VIEWS

برسلز – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات پر یورپی ممالک بالخصوص فرانس اور جرمنی کی قیادت نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے جبکہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی چیف نے امریکی سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرنے پر سنگین نتائج سے خبردار کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی ہائی کمشنر فیڈریکا موگرینی نے کہا ہے کہ یورپی یونین فلسطین سے متعلق سلامتی کونسل کی قرارداد کی پاسداری کرتے ہوئے اپنا سفارت خانہ بیت المقدس منتقل نہیں کرے گی۔

برسلز میں یورپی مندوبین کے ایک اجلاس کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے مسز موگرینی نے کہا کہ ہم سب کے لیے زیادہ بہتر اور مناسب یہ ہے کہ ہم میں سے کوئی بھی یک طرفہ اقدامات سے گریز کرے۔

اگر یک طرفہ اقدامات کیے جاتے ہیں تو اس کے نتیجے میں آپ کو عالمی رائے عامہ کی سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

انہوں نے پیرس کی میزبانی میں گذشتہ اتوار کو ہونے والی عالمی امن کانفرنس کی تائید کی اور کہا کہ عرب، اسرائیل تنازع کے حل کے لیے پیرس کانفرنس ایک بہتر قدم ہے جس میں فریقین پر یک طرفہ اقدام سے گریز اور تنازع کے دو ریاستی حل کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ انہوں نے یہ بات ایک ایسے وقت میں کی ہے جب دوسری جانب امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ تل ابیب میں قائم اپنا سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کرنے کا متنازع اعلان کرچکے ہیں۔

یورپی یونین کی جانب سے امریکہ کو ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کئے جانے کے منصوبے پر خبردار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایسا کوئی بھی قدم اٹھانے سے عرب دنیا کے ساتھ مغرب کے تعلقات کشیدہ ہوسکتے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.