مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی اداروں نے فلسطینی طالب علم صہیب عبدالحمید ابو جرور کو جیل سے رہائی کے کچھ گھنٹوں بعد ہی ایک بار پھر حراست میں لے لیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق طالب علم کے والد عبدالحمید ابو جرور کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے کو فلسطینی اتھارٹی کی عدالت کے فیصلے پر ہی بدھ کے روز جیل سے رہا کیا گیا تھا اور اس کے کچھ ہی گھنٹوں کے بعد فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے ایک بار پھر حراست میں لے لیا۔طالب علم کے والد نے انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر مداخلت کریں اور ان کے بیٹے کی رہائی کے لئے کوششیں کریں۔
ابو جرور نے بتایا کہ ان کے بیٹے کو اسرائیلی جیل سے رہائی کے بعد 28 دسمبر 2016ء کو فلسطینی اتھارٹی نے حراست میں لیا تھا۔ صہیب پولی ٹیکنیک یونیورسٹی فلسطین کا طالبعلم ہے۔ اس کو اس سے قبل اسرائیلی فوج تین بار جبکہ فلسطینی اتھارٹی پانچ بار حراست میں لے چکی ہے۔