مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی جانب سے نقب کے گاؤں ام الحران کو مسمار کرنے پر تنقید کرنے والے اسرائیلی صحافی کو نوکری سے نکال دیا گیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کے ریڈیو کمانڈر نے خاتون صحافی خین المالح کو اسرائیلی پولیس اہلکار کو گاڑی سے ٹکر مار کر ہلاک کرنے والے فلسطینی کے ساتھ اظہار یکجہتی کی تحریر لکھنے کی پاداش میں نوکری سے نکال دیا تھا۔اسرائیلی صحافی نے لکھا تھا کہ "اگر مجھے گھر سے زبردستی نکال کر میرے علاقے میں مجھ سے زیادہ طاقت ور افراد کے لئے تعمیرات کی جارہی ہوں تو میں بھی پولیس افسر پر گاڑی چڑھا دوں گی۔”
اسرائیلی ریڈیو کمانڈر نے صحافی کو نکالنے کے بعد بیان دیتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کی حمایت کرنے والوں کے لئے رِیڈیو میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ المالح نے کچھ دیر بعد یہ تحریر خود ہی ڈیلیٹ کر دی تھی۔