• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 14 جون 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

امریکی سفارتخانے کی تل ابیب سے بیت المقدس منتقلی پر پاکستان کی مخالفت

جمعرات 19-01-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala5716
0
SHARES
2
VIEWS

اسلام آباد – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب نے کسی بھی ملک کے سفارتخانے کو تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کئے جانے کو سلامتی کونسل کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں ، امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کئے جانے پر مبنی نومنتخب امریکی صدر کے بیان کی مخالفت میں کہا کہ مشرق وسطی میں امن و صلح کے قیام کی ضمانت کا واحد راستہ، آزاد فلسطینی مملکت کا قیام ہے کہ جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو۔ ملیحہ لودی نے کہا کہ صیہونی حکومت نے پچاس سال سے زائد عرصے سے اقوام متحدہ کے منشور اور قوانین سے بے توجہی برتتے ہوئے غرب اردن کو طاقت اور جارحیت کے زور پر اپنے قبضے میں کرلیا ہے۔

پاکستان کی مستقل مندوب نے کہا کہ فلسطین کی مقدس سرزمین ، عالم اسلام کا دل ہے اور فلسطین اور اس کے عوام کے تعلق سے جو بھی واقعہ رونما ہوتا ہے اس سے پورا علاقہ متاثر ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران یہ وعدہ کیا تھا کہ وہ امریکی سفارتخانے کو تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کردیں گے جس پر فلسطینی گروہوں اور عالمی سطح پر بھی وسیع ردعمل ظاہر کیا گیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieامریکی سفارتخانے کی تل ابیب سے بیت المقدس منتقلی پر پاکستان کی مخالفت
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.