غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں بجلی کے بحران کے حل میں مدد کے طور پرخلیجی ریاست قطر کی طرف سے بھیجے گئے چھ لاکھ لیٹر خام تیل کو کرم ابو سالم گذرگاہ سے غزہ منتقل کردیا گیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ میں فلسطینی گذرگاہ امور کے نگران منیر الغلبان نے بتایا کہ قطر کی طرف سے ایندھن کی بھاری مقدار اردن کے راستے غرب اردن میں پہنچایا گیا تھا جہاں سے خام تیل غزہ کی پٹی کو میں منتقل کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ قطر کی طرف سے فراہم کردہ ایندھن سے غزہ میں پاور اسٹیشن سے بجلی کی بحالی کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ حال ہی میں فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں بجلی کا بدترین بریک ڈاؤن ہوا تھا۔ اس موقع پر ترکی اور قطر کی طرف سے غزہ کی پٹی کو ایندھن فراہم کرنے اور بجلی کے بحران کے حل میں مدد دینے کی یقین دہانی کرائی تھی۔