• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 16 جون 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

نیتن یاھو کے ساتھ کرپشن کے الزام میں ملوث اسرائیلی صحافی سے پوچھ گچھ

منگل 17-01-2017
in فلسطین
0
0Pala5693
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ پولیس نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے ساتھ کرپشن کے ایک کیس میں عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت‘ کے مالک اور صحافی ’ارنون موزیز‘ سے بھی پوچھ تاچھ شروع کی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پولیس کی انویسٹی گیشن یونٹ نے صحافی موزیز کو تفتیش کے لیے مسلسل تیسری بار طلب کیا ہے اور اس سے پوچھ تاچھ کی ہے۔ موزیز پر ’کرپشن سے متعلق کیس 2000 میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پیش آئند ایام میں وزیراعظم نیتن یاھو اور صحافی موزیز دونوں کو کیس نمبر 2000 اور  1000 میں ملوث ہونے کے الزامات میں طلب کیا جاسکتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی کاروباری شخصیت شیلدون ایدلسن  اور اخبار’یسرائیل ھیوم‘ کے مالک کو بھی کرپشن کیس 2000 میں پوچھ تاچھ کے لیے بلایا جاسکتا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پولیس کرپشن کیس 2000 اور کیس 1000 کی ایک ساتھ تحقیقات کررہی ہے۔ آئندہ ایام میں وزیراعظم نیتن یاھو اور ان کے سابق سیکرٹری یائیر کو دو تاجروں انرونون ملیشن اور جیمز فاکر سے گراں قیمت تحائف وصول کرنے کے الزام میں تفتیش کے لیے بلایا جاسکتا ہے۔

ادھر اسی سیاق میں اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں وزیراعظم نیتن یاھو کی کرپشن کے الزامات کے بعد ان کے استعفے کے حق میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ گذشتہ روز بھی سیکڑوں افراد نے نیتن یاھو کے استعفے کے حق میں مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ نیتن یاھو قومی خزانے کی لوٹ مار میں ملوث ہیں، نیز ان کی پالیسیوں سے ملک عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہوگیا ہے۔ اس لیے وہ فوری طور پر وزارت عظمیٰ کےعہدے سے استعفیٰ پیش کریں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.