فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ حماس کا نمائندہ وفد کل ہفتے کے روز ماسکو پہنچ چکا ہے۔ حماس کا وفد ماسکومیں Â روسی وزیر خارجہ سیرگی لافروف سے ملاقات کریں گے جس کے بعد آج حماس اور تحریک فتح کی قیادت کے درمیان مفاہمتی بات چیت Â ہوگی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ حماس کا قومی مفاہمت کے حوالے سے واضح تزویراتی ایجنڈا ہے جس میں فلسطینی قوم کا مفاد ہے۔ حماس قومی مفاہمت کا عمل ہرصورت میں آگے بڑھانے کی خواہاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ حماس فلسطینی سیاسی دھڑوں میں پائے جانے والے اختلافات کو ختم کرنے اورÂ قوم کے مشترکہ مسائل کے حل کے لیے کسی بھی چینل سے کی جانے والی کوششوں کا خیر مقدم کرتی ہے۔
خیال رہے کہ حماس اور فتح کے درمیان آج ماسکو کی میزبانی میں مفاہمتی مذاکرات ہو رہے ہیں۔ قومی مفاہمت پر بات چیت حماس، تحریک فتح اور اسلامی جہاد کے پہلے ہی ماسکو پہنچ چکے ہیں۔