الخلیل – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کے شمال میں عتصیون چوک میں اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ عتصیون چوک کے قریب ایک یہودی خاتون پر چاقو سے حملہ کرنے والے ایک فلسطینی کو حراست میں لیا گیا ہے۔ گرفتار فلسطینی نوجوان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی اور نہ ہی اس کے ٹھکانے کے بارے میں بتایا گیا ہے۔صہیونی حکام کا کہنا ہے کہ فلسطینی نوجوان جس کی عمر بیس سال کے لگ بھگ ہے ایک خاتون پر چاقو سے حملے کی کوشش کی تھی تاہم چاقو حملے میں خاتون محفوظ رہی ہے۔