مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) گذشتہ برس (2016ء) کے دوران فلسطینی شہریوں کے حملوں میں 41 صہیونی فوجی جہنم واصل ہوئے۔ سنہ 2015ء کی نسبت گذشتہ برس ہلاک ہونے والے یہودیوں کی تعداد میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ گذشتہ سے پیوستہ سال میں 36 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی نیوز ویب پورٹل ’’وللا‘‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکتوں کے اسباب میں فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیاں، فوجی مشقیں، ٹریفک حادثات اور فوجیوں میں ہونے والی خود کشیاں بھی شامل ہیں۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ برس 41 میں سے15 فوجیوں نے خود کشی کی۔ رپورٹس کے مطابق رواں سال میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔ ان میں سے چار دو روز قبل بیت المقدس میں ایک فدائی حملے میں ہلاک ہوئے جب ایک فوجی اہلکار سنہ 2014ء کی جنگ میں زخمی ہونے کے بعد حال ہی میں دم توڑ گیا۔