• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

بیت المقدس میں ’داعش‘ کا کوئی وجود نہیں ملا:اسرائیلی پولیس

پیر 09-01-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala5613
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں کل اتوار کے روز یہودی فوجیوں پر ہونے والے حملے کے بعد صہیونی انتظامیہ کی طرف سے متضاد دعوے سامنے آ رہے ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کا کہنا ہے کہ القدس میں یہودی فوجیوں پر ٹرک چلانے کا واقعہ شدت پسند گروپ ’داعش‘ کی کارستانی ہے اور یہ کارروائی داعش ہی کی طرز پر کی گئی ہے تاہم اسرائیلی پولیس نے وزیراعظم کے بیان اور دعوے کو غلط قرار دیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی ہولیس کے ترجمان میکی روزن فیلڈ نے امریکی ٹی وی ’سی این این‘ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اسرائیل میں دولت اسلامی ’داعش‘ کے کسی گروپ کے سرگرم ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

خیال رہے کہ کل اتوار کے روز بیت المقدس میں ایک 28 سالہ فلسطینی نے اپنا ٹرک اسرائیلی فوجیوں پر چڑھا دیا تھا جس کے نتیجے میں تین خواتین فوجیوں سمیت 4 فوجی ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے تھے۔ زخمیوں میں سے 8 کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

اسرائیلی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس حکام اتوار کے روز مقامی وقت کے مطابق ڈیڑھ بجے بیت المقدس میں حملہ کرنے کے واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ اس حملے میں ایک 28 سالہ شدت پسند ملوث ہے جس کا تعلق بیت المقدس میں جبل الملکبر سے ہے۔ اس کی رہائش گاہ جائے وقوعہ سے ایک میل کی مسافت پر ہے۔ پولیس یہ جاننے کی کوشش کررہی ہے کہ آیا حملہ آور کا کسی شدت پسند گروپ کے ساتھ کوئی تعلق تھا یا نہیں۔

روزن فیلڈ نے کہا کہ ہمیں جو معلومات ملی ہیں ان سے پتا چلتا ہے کہ حملہ آور اکیلا تھا۔ ہم نے خفیہ کیمروں میں بنی ویڈیوز بھی دیکھیں۔ وہ اکیلا ہی ٹرک پر سوار ہوا اور تیزی کے ساتھ ٹرک کو یہودی فوجیوں کی طرف لے چل پڑا۔

ایک سوال کے جواب میں روزن فیلڈ نے کہا کہ ان کے پاس ایسی کوئی معلومات نہیں کہ بیت المقدس میں ٹرک کے ذریعے فوجیوں کے روندنے کے واقعے میں ’داعش‘ کا کوئی ہاتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں داعش کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieبیت المقدس میں ’داعش‘ کا کوئی وجود نہیں ملا:اسرائیلی پولیس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.