مقبوضہ بیت المقدسÂ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی مجسٹریٹ عدالت نے اسرائیلی کنیسٹ کے عرب رکن کنیسٹ باسل غطاس کو ایک ہفتے کے لیے دی گئی نظربندی کی سزا میں توسیع کی درخواست مسترد کردی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت‘ نے رپورٹ میں صہیونی حکام کی جانب سے اسرائیل کی مجسٹریٹ عدالت میں درخواست دی گئی تھی جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ عدالت غطاس کی جبری نظربندی کی مدت میں مزیدÂ 30Â دن کی توسیع کی منظوری دے تاہم عدالت نے اسرائیلی پارلیمنٹ کے عرب رکن کی جبری نظربندی کی سزا میں توسیع کی درخواست مسترد کردی۔خیال رہے کہ رکن کنیسٹ باسل غطاس کو اسرائیلی پولیس نے دو ہفتے قبل حراست میں لیا تھا۔ ان پر الزام تھا کہ وہ اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی قیدیوں کو موبائل فون اور موبائل سمیں فراہم کرنے میں ملوث رہے ہیں۔
اسی الزام کے تحت انہیں چند روزحراست میں لیا گیا۔ بعد ازاں عدالت کے حکم پرانہیں دو ہفتوں کے لیے گھر پر نظر بند کردیا گیا تھا۔ اسرائیلی پراسیکیوٹر نے عرب رکن کنیسٹ باسل غطاس کے خلاف فلسطینی اسیران کو موبائل فون فراہم کرنے کے الزامات کے تحت مقدمہ چلانے کی کوششیں کی ہیں۔