• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 5 اپریل 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

یرغمال اسرائیلی فوجیوں کو اپنی شرائط پر رہا کریں گے: حماس

منگل 03-01-2017
in حماس
0
0Pala5527
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے باور کرایا ہے کہ غزہ کی پٹی میں مجاھدین کی تحویل میں موجود چار یہودی فوجیوں کی رہائی کے لیے دشمن کو ہماری شرائط تسلیم کرنا ہوں گی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کی طرف سےجاری کردہ ایک بیان میں اسرائیلی کابینہ کے حالیہ فیصلے پر رد عمل ظاہر کیا گیا ہے۔ حماس نے اسرائیلی کابینہ کے بیانات کو ظالمانہ اور انتقامی قرار دیا۔

حماس کے ترجمان حازم قاسم کا کہنا ہے کہ اسرائیلی دشمن کو اپنے فوجیوں کی رہائی کے لیے فلسطینی مجاھدین کی شرائط ماننا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ صہیونی کابینہ کا طرز عمل انتقامی اور ظالمانہ پالیسیوں کا مظہر ہے۔ صہیونی ریاست قانون سے ماورا ایک جارح سفاک ٹولے کے انداز میں قیدیوں کے معاملے کو نمٹانا چاہتا ہے۔

حازم قاسم کا کہنا تھا کہ صہیونی ریاست کے اقدامات نہ تو دشمن کو کوئی فائدہ پہنچا سکتے ہیں اور نہ ہی فلسطینی مجاہدین کے عزم کو کمزور کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کے تجربات نے ثابت کیا ہے کہ دشمن کو فلسطینی مجاھدین کی شرائط تسلیم کرنا پڑی ہیں۔ صہیونی ریاست کے سامنے فلسطینی مجاھدین اور فلسطینی قوم کی شرائط کو تسلیم کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔

خیال رہے کہ دو روز قبل اسرائیلی کابینہ کے اجلاس میں غزہ میں جنگی قیدی بنائے گئے اسرائیلی فوجیوں کا معاملہ زیربحث لایا گیا۔ اس موقع پر کابینہ نے حماس سے وابستہ اسیران کے خلاف انتقامی اقدامات کی منظوری دی گئی اور دباؤ ڈالنے کے لیے حماس کے شہداء کے جسد خا کی واپس نہ کرنے کی بھی منظوری دی گئی تھی۔

اسرائیل کے عبرانی اخبار’یدیعوت احرنوت‘ نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ کابینہ کے اجلاس میں اجتماعی طور پر حماس کے اسیران کو انتقامی اقدامات کا نشانہ بنانے کی منظوری دی گئی۔ نئی قدغنوں میں قیدیوں سے ان کے اقارب کی ملاقاتوں پر پابندی اور شہداء کے جسد خاکی واپس کرنے میں تاخیری حربے جیسے اقدامات شامل ہوں گے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.