• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

الزواری کے مجرمانہ قتل میں اسرائیل کے ملوث ہونے کا شبہ موجود ہے:تیونس

پیر 02-01-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala5543
0
SHARES
0
VIEWS

تیونس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) تیونس کے صدر الباجی قائد السبسی نے گذشتہ ماہ صفاقش شہر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ میں شہید ہونے والے سابق فلائیٹ انجینیرمحمد الزواری کی شہادت میں صہیونی ریاست کے ملوث ہونے کا شبہ موجود ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ الزواری کے مجرمانہ قتل میں جو بھی ملوث ہوا اسے قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سال نو کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الباجی نے کہا کہ ’محمد الزواری‘ کے مجرمانہ قتل میں بیرونی ہاتھ کے ملوث ہونے کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور تفتیشی اداروں نے اب تک جو تحقیقات کی ہیں ان سے ظاہرہوتا ہے کہ الزاری کے قتل میں اسرائیل کا ہاتھ ہے۔

الباجی قاید السبسی نے متعلقہ حکومتی عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ الزواری کے قتل کی جامع تحقیقات کرکے پتا چلائیں کہ اس مجرمانہ قتل میں کون کون ملوث ہے۔ اگر اس واقعے میں اسرائیل کا ہاتھ ہوا تو صہیونی ریاست کو معلوم ہے کہ ہم اس کے ساتھ کس طرح ڈیل کرتے ہیں۔ تیونسی صدر کا کہنا تھا کہ یہ پہلا موقع نہیں جب کہ اسرائیل نے تیونس میں ایک کارکن کو قاتلانہ حملے میں شہید کیا ہے۔ اس سے قبل یکم اکتوبر 1985ء کو صہیونی ریاست ایک سرکردہ فلسطینی لیڈر حمام الشط کو بھی قاتلانہ حملے میں شہید کرنے کے جرم میں ملوث ہے۔

انہوں نے کہ حمام الشط کے قتل کے واقعے کے بعد ہم نے اسرائیل کو سلامتی کونسل کے کٹہرے میں کھڑا کیا۔ حالانکہ اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ریگن اسرائیل نواز تھے مگر انہوں نے اس واقعے کی شدید مذمت کی تھی۔

خیال رہے کہ محمد الزواری کو 15 دسمبر 2016ء کو صفاقس شہر میں ان کے گھر کے سامنے نامعلوم مسلح افراد نے گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔ حملہ آوروں نے کئی گولیاں ان کے سینے میں ماریں جو ان کے لیے جان لیوا ثابت ہوئیں۔

الزواری کی شہادت کے بعد اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ نے دعویٰ کیا تھا کہ الزواری اس کا کارکن اور تنظیم کے ’ابابیل‘ڈرون طیاروں کا خالق تھا۔ فلائیٹ انجینیر محمد الزواری ماضی میں تیونس کی سرکاری فضائی کمپنی میں بھی کام کرچکا تھا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieالزواری کے مجرمانہ قتل میں اسرائیل کے ملوث ہونے کا شبہ موجود ہے:تیونس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.