فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی الیکٹرک سپلائی کمپنی کی طرف سے پریس کو جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے تمام اضلاع کے عوام کو بجلی کی بدترین لوٹ شیڈنگ کا سامنا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے لیے یومیہ 600 میگاواٹ بجلی کی طلب ہے جب کہ صرف 185 میگاواٹ بجلی دستیاب ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست کی طرف سے غزہ کی پٹی کو 120 میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ مصر کی طرف سے صرف 20 میگاواٹ بجلی دی گئی ہے۔ غزہ کی پٹی میں دو بجلی گھروں سے 45 میگاواٹ بجلی تیار کی جا رہی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکٹرک ڈسٹری بیوشن کمپنی اعلان کردہ شیڈول کے مطابق بجلی فراہم کرنے سے قاصر ہے۔ بیان میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں توانائی کے سنگین بحران کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ عالمی ادارے مصر اور اسرائیل پردباؤ Â ڈالیں تاکہ وہ غزہ کی پٹی کو درکار بجلی کی ضرورت پوری کرنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔