• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی فوج کی فلسطینیوں کےخلاف انسانی حقوق کی پامالیوں میں اضافہ

اتوار 01-01-2017
in فلسطین
0
0Pala5526
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے جاری کردہ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 2016ء کے دوران صہیونی فوج کے ہاتھوں فلسطینی شہریوں پراسرائیلی مظالم میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔ سنہ 2015ء کی نسبت رواں سال صہیونی فوج نے فلسطینیوں کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا ارتکاب کیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عرب اسٹڈی سینٹر کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی ریاست کے ہر شعبے کی جانب سے فلسطینی شہریوں کے حقوق کی پامالیاں کی گئیں۔

صہیونی پارلیمنٹ نے غیرقانونی یہودی کالونیوں کو قانونی چھتری فراہم کرنے کے لیے قانونی سازی کی۔ فلسطینیوں کی متروکہ املاک ہتھیانے کے لیے قانون وضع کیے۔ مقبوضہ بیت المقدس اور شمالی فلسطین میں مساجد میں آذان پرپابندی کا ظالمانہ قانون منظور کیا۔ صہیونی ریاست کے ان ظالمانہ پارلیمانی اقدامات پر فلسطینی شہری آج بھی سراپا احتجاج ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینیوں کے مکانات مسماری کی کارروائیوں میں 2015ء کی نسبت 2016ء میں 208 فی صد اضافہ ہوا۔ مشرقی بیت المقدس اور غرب اردن میں فلسطینیوں کے 418 مکانات مسمار کیے گئے جن میں 1852 افراد بے گھر ہوئے جن میں 848  بچے تھے۔

غیر رہائشی املاک کی مسماری میں 154 فی صد اضافہ ہوا۔ صہیونی فورسز نے 646 املاک مسمار کیں جب کہ مزید 927 املاک کی مسماری کے نوٹس جاری کیے گئے۔

فلسطینی شہریوں کی املاک پر قبضے کی کارروائیوں میں بھی تیزی دیکھی گئی۔ دو ہزار سولہ کے دوران 13 ہزار 295 دونم اراضی پر اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں نے قبضہ کیا۔ 2015ء کی نسبت فلسطینی کی نجی اراضی پر قبضے میں پچھلے سال کی نسبت 43 فی
صد اضافہ ہوا۔ اس دوران زیتون کے پھل دار 6550 پودوں سمیت 9700 پودے تلف کیے گئے۔ تاریخی اور مذہبی مقامات پر 195 باردھاؤے بولے گئے جب کہ مسجد اقصیٰ پر 100 دھاؤے بولے گئے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصہیونی فوج کی فلسطینیوں کےخلاف انسانی حقوق کی پامالیوں میں اضافہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.