• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

الشیخ رائد صلاح کے خلاف نئے مقدمات چلانے کی نئی صہیونی سازش

ہفتہ 31-12-2016
in فلسطین
0
0Pala5523
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی ریاست نے پابند سلاسل بزرگ فلسطینی رہنما اور اسلامی تحریک کے امیر الشیخ رائد صلاح کے خلاف نئے مقدمات چلانے کے لیے نام نہاد تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔

الشیخ رائد صلاح کے وکیل خالد زبارقہ نے بتایا کہ رواں ہفتے اسرائیلی پولیس نے الشیخ رائد صلاح کے خلاف نئی تحقیقات شروع کی ہیں اوران کے خلاف نئے مقدمات کےقیام کی راہ ہموار کی جا رہی ہے۔

زبارقہ نے بتایا کہ حال ہی میں اسرائیلی پولیس کی تفتیشی یونٹ ’ لاھف433‘ کے تفتیش کاروں نے ’ریمون‘ جیل میں قید الشیخ رائد صلاح سے پوچھ تاچھ کی تھی۔ صہیونی حکام نے تفتیش کے دوران الشیخ رائد صلاح کے ان بیانات کو بنیاد بنایا گیا تھا جن میں وہ عرب شہریوں ’ثابت قدم رہنے‘ کی تلقین کرتے رہے ہیں۔

صہیونی تفتیش کاروں نے الشیخ رائد صلاح سے استفسار کیا کہ ’ثابت قدم رہنے‘ سے ان کی کیا مراد ہے اور وہ اس اصطلاح کے ذریعے فلسطینیوں اور عربوں کو اسرائیل کے خلاف اکسانےکی کوشش کرتے رہے ہیں۔

بزرگ فلسطینی رہنما کے وکیل نے خبردار کیا ہے کہ صہیونی حکام الشیخ رائد صلاح کی مسجد اقصیٰ میں عبادت کی ترغیب کو ایک جرم قرار دلوانے کی راہ ہموار کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ الشیخ رائد صلاح 8 مئی 2016ء میں صہیونی جیل میں 9 ماہ کے لیے پابند سلاسل ہیں۔ ان پر 16 فروری 2007ء میں وادی الجوز میں ایک جمعہ کی تقریر کی بنیاد پر مقدمہ چلایا گیا تھا جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ الشیخ رائد صلاح نے اپنے جمعہ کے خطبہ میں فلسطینیوں کو اسرائیل کےخلاف اکسایا تھا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieالشیخ رائد صلاح کے خلاف نئے مقدمات چلانے کی نئی صہیونی سازش
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.