• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 14 جون 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

صیہونی بستیوں کی تعمیر پر مبنی اسرائیلی پالیسی پر امریکی وزیرخارجہ کی تنقید

جمعہ 30-12-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala5502
0
SHARES
0
VIEWS

نیویارک – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے سلامتی کونسل میں اسرائیل مخالف قرارداد پر ووٹنگ کے دوران امریکا کے غیرجانبدار رہنے کے بارے میں کہا کہ اسرائیل اور فلسطین نام کی دوحکومتوں کے قیام کا مستقبل خطرے میں تھا اس لئے امریکا خاموش نہیں رہ سکتا تھا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے اوباما انتظامیہ کے دور حکومت کے خاتمے اور ڈونلڈ ٹرمپ کے ذریعے امریکی حکومت کی باگ ڈور سنبھالنے سے چند ہفتے قبل اپنے ایک خطاب میں کہا کہ واشنگٹن نے اسرائیل مخالف قرارداد کو اس لئے ویٹو نہیں کیا تاکہ دو مملکت کے قیام کی تشکیل کے لئے کسی حل تک پہنچنے کا امکان باقی رہے۔ انہوں نے کہا کہ باراک اوباما اسرائیل کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے ہمیشہ پابند رہے ہیں۔

جان کیری نے کہا کہ گذشتہ برسوں کے دوران ہماری بے پناہ کوششوں کے باوجود اس وقت بھی دو حکومتوں کے قیام کے منصوبے کو سنگین خطرہ لاحق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم پہلے کی طرح اس قرارداد کو بھی ویٹو کردیتے تو اس کا مطلب یہ ہوتا کہ امریکا اسرائیل کو فلسطینی علاقوں میں وسیع پیمانے پر بستیاں قائم کرنے کی اجازت دے رہا ہے اور یہ امریکا کی اصولی پالیسی کے خلاف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ قرارداد اسرائیل کو الگ تھلگ نہیں کرتی۔

انہوں نے کہا کہ بستیاں تعمیر کرنے کی اسرائیلی پالیسی نے ہی علاقے میں امن و صلح کو غیر ممکن بنا دیا ہے ۔ جان کیری نے کہا کہ اسرائیل کی تاریخ میں سب سے زیادہ دائیں بازو کی حکومت یعنی بنیامین نتین یاہو کی حکومت بھی دو مملکت کے قیام کے منصوبے کی حمایت کرتی ہے لیکن اس حکومت کی پالیسی صرف ایک ہی حکومت کی تشکیل کی راہ پر منتج ہورہی ہے۔

جان کیری نے کہا کہ میں کھل کرکہنا چاہتا ہوں کہ اگر اسرائیل ایک حکومت کی تشکیل کی جانب قدم بڑھائے گا تو عربوں کے ساتھ وہ کبھی بھی صلح نہیں کرسکے گا ان کا دعوی تھا کہ میں نے بہت سے عرب سربراہوں سے بات کی ہے اور ان سب کا کہنا تھا کہ اگر مسئلہ فلسطین حل ہوجائے تو وہ اسرائیل کے ساتھ مختلف قسم کے تعلقات برقرار کرنے کے لئے تیار ہیں۔ جان کیری نے کہا کہ بستیوں کی تعمیر اور اس کے جاری رہنے کا اسرائیل کی سیکورٹی سے کوئی ربط نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان صلح کی برقراری کی کوشش کررہے ہیں وہ بستیوں کی تعمیر کے نتیجے میں امن مذاکرات کو لاحق خطرات کو نظر انداز نہیں کرسکتے۔

جان کیری نے زور دے کر کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ اسرائیل انیس سو سڑسٹھ کی سرحدوں کی جانب واپس لوٹ جائے۔ ان کا کہنا تھاکہ دونوں فریقوں کی مرضی سے سرحدوں کاتعین ضروری ہے۔ جان کیری نے یہ بھی دعوی کیا کہ بیت المقدس کو دونوں حکومتوں کا دارالحکومت اور اسرائیل کو ایک یہودی ریاست کے طور پر تسلیم کیا جانا چاہئے۔ امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ موجودہ صورتحال ، تشدد ، دہشت گردی ، اشتعال انگیز اقدامات، بستیوں کی تعمیر اور نہ ختم ہونے والے غاصبانہ قبضے نے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن و صلح کی امیدوں کو ختم کردیا ہے اور یہ وہ صورتحال ہے کہ اکثریت جس کے حق میں نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اس قرارداد کو چودہ ووٹوں سے منظورکرلیا تھا جس میں فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کے ذریعے صیہونی بستیوں کی تعمیر پر روک لگانے کا مطالبہ کیا تھا – امریکا نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا تھا – اس قرارداد میں صراحت کے ساتھ کہا گیا ہے کہ صیہونی بستیوں کی تعمیرپرمبنی اسرائیلی اقدامات سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں امن کا عمل معطل ہو کر رہ گیا ہے ۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصیہونی بستیوں کی تعمیر پر مبنی اسرائیلی پالیسی پر امریکی وزیرخارجہ کی تنقید
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.