• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

یہودی کالونیوں کے خلاف قرارداد، صہیونی بنک بھی زد میں آئیں گے

بدھ 28-12-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala5475
0
SHARES
2
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ حال ہی میں عالمی سلامتی کونسل میں فلسطین میں غیرقانونی یہودی کالونیوں کے خلاف منظور کی گئی قرارداد کے بعد اس کے نتیجے میں یہودی کالونیوں میں قائم اسرائیلی بنک اور ان کی ذیلی شاخیں بھی زد میں آئیں گی اور کسی بھی وقت ان کا عالمی سطح پر بائیکاٹ کیا جاسکتا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سلامتی کونسل میں منظور کی گئی قرارداد کے صہیونی معیشت پربھی گہرے منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ اگر اس قرارداد پر عمل درآمد کیا جاتا ہے تو متنازع کالونیوں میں قائم کردہ اسرائیلی بنکوں اور مالیاتی اداروں کو بھی عالمی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں سلامتی کونسل نے ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیر کو غیرقانونی قرار دینے کے ساتھ ساتھ ان پرپابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

عبرانی اخبار معاریف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سلامتی کونسل کی قرارداد اسرائیل کے لیے معاشی پہلو سے بھی باعث تشویش ہے۔ خصوصا قرارداد میں وضع کردہ اصولوں اور مطالبات پر عمل درآمد کی صورت میں یہودی کالونیوں میں قائم کردہ اسرائیلی بنکوں کی شاخوں کو سخت دباؤ اور بائیکاٹ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر امریکا کی نئی حکومت نے بھی سلامتی کونسل کی قرارداد پرعمل درآمد کرایا تو اس کے نتیجے میں امریکا سے اسرائیل کو آباد کاری کی مد میں حاصل ہونے والی امداد بھی کم ہوجائے گی جوکہ اس وقت 3 ارب 80 کروڑ ڈالر سالانہ ہے۔

معاریف کی رپورٹ کے مطابق اس وقت یہودی کالونیوں میں ڈیکاؤنٹ، لیومی اور ھبوعلیم‘ نامی تین اسرائیلی بنکوں کی شاخیں قائم ہیں اور یہ شاخیں یہودی کالونیوں کے اندر ہونے کے باوجود عالمی سطح کے کھاتوں میں لین دین کرتی ہیں۔

ان بنکوں کی شاخیں امریکا کے شہر نیویارک، برطانیہ کے لندن اور سوئٹرز لینڈ بھی موجود ہیں۔ عالمی سطح پر پابندیوں کی صورت میں صہیونی ریاست کے بنک براہ راست متاثر ہوسکتے ہیں۔

اس سے قبل عالمی سطح پر جاری بائیکاٹ کی تحریک نے صہیونی ریاست کی متعدد کمپنیوں کو یہودی کالونیوں میں اپنے کارخانے ختم کرنے پر مجبور کیا۔ ان میں ’سوڈا اسٹریم‘ کمپنی ’معالیہ ادومیم‘ کالونی میں  کام کررہی تھی۔ عالمی دباؤ کے بعد اس کمپنی نے اپنے کارخانے جزیرہ نما النقب منتقل کردیے تھے۔ اسی طرح عالمی کمپنی’یونی لیور‘ کو بھی ’ارئیل‘ کالونی میں قائم اپنے کارخانے وہاں سے ہٹانے پر مجبور کردیا تھا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.