رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس کے مختلف شہروں میں تلاشی کی کارروائیوں کے دوران دو فلسطینی بچوں سمیت کم سے کم 10 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس اور اس کے اطراف میں صہیونی فوج کی کارروائیوں کے دوران 13 سالہ مہند ابو عصب اور 15 سالہ یزن ابو عصب کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ صہیونی فوج نے انس درویش، احمد درویش، احمد العلمی، عبداللہ العلمی اور 24 سالہ عماد شماسنہ کو حراست میں لینے کے بعد Â حراستی مراکز منتقل کردیا۔ادھر غرب اردن کےشہر الخلیل میںماجد تیسیر الطیطی، اسماعیل احمد ابو حوامدہ اور حاتم فراس الزاغہ کو حراست میں لے لیا۔ گذشتہ تین روز کے دوران 15 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لیا گیا۔