مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی مرکزی عدالت نے ایک انیس سالہ فلسطینی لڑکی کو یہودی آباد کاروں پر حملوں کے الزام میں 16 سال قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز صہیونی عدالت نے بیت المقدس کی رہائشی شروق دویات کو سولہ سال قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔شروق دویات کو صہیونی فوج نے ایک کو اسرائیلی فوج نے اکتوبر 2015ء کو گولیاں مارنے اور زخمی کرنے کے بعد حراست میں لے لیا تھا۔ دویات کے سینے میں گولیاں لگی تھیں۔ اسے کئی ماہ تک اسپتال میں زیرعلاج رکھا گیا۔
گرفتاری کے وقت دویات کی عمر 17 سال تھی۔ اسیرہ کا آبائی تعلق جنوبی بیت المقدس کے صور باھر قصبے سے ہے۔