مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے تمام ریاستی اداروں کو صہیونی ریاست کے ساتھ سیکیورٹی تعاون کے سوا باقی تمام شعبوں میں تعلقات ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت‘ نے اپنی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیردفاع آوی گیڈور لائبرمین نے فوج کے عمومی رابطہ کار جنرل یوآو مردخائی کوہدایت کی ہے کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کے عہدیداروں سوائے سیکیورٹی تعاون کے ہرقسم کے تعلقات ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔صہیونی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ فوج کے علاوہ تمام ریاستی ادارے فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ رابطے ختم کردیں۔
لائبرمین نے یہ اقدام ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب دوسری جانب عالمی سلامتی کونسل میں فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیر کے خلاف ایک قرارداد منظور کی گئی ہے۔ اس قرارداد کے بعد صہیونی ریاست سیخ پا ہے اور اقوام متحدہ اور فلسطینی اتھارٹی کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا نیا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔