غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے مرکزی رہنما ڈاکٹر محمود الزھار نے ذرائع ابلاغ میں اپنے خلاف شائع ہونے والی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے میڈیا کی دشنام طرازی کی شدید مذمت کی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس رہنما ڈاکٹر محمود الزھار نے نیوز ویب پورٹل ’’24‘‘ پر شائع کی گئی اس خبر کی سختی سے تردید کی گئی ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ الزھار حماس میں اپنا الگ سے بلاک بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نیوز ویب پورٹل کی طرف سے عائد کردہ الزات جعلی اور بے بنیاد ہیں جن میں ذرا برابر شک وشبہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حماس پہلے بھی الزام تراشی کا سامنا کرتی رہی ہے۔ مگر حماس نے ہر دور اور موقع پر بے جا الزام تراشی کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔
خیال رہے کہ نیوز ویب پورٹل 24 پر شائع کی گئی رپورٹ میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ الزھار حماس میں اپنا الگ سے بلاک تشکیل دینے کے لیے کوشاں ہیں تاکہ جماعت کے سیاسی شعبے کی قیادت اپنے ہاتھ میں لے سکیں۔ Â رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ محمود الزھار ایران کے زیادہ قریب ہیں اور وہ خطے میں توازن کے قیام کے لیے شام میں ایران کی موجودگی ناگزیر ہے۔ تاہم الزھار نے ویب سائیٹ کے تمام الزامات مسترد کردیئے ہیں۔
ویب سائیٹ میں مزید الزام عائد کیا گیا ہے کہ الزھار کا دعویٰ ہے کہ وہ حماس کے سیاسی شعبے کی قیادت سنھبالنے کے زیادہ حق دار ہیں۔