• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

درجنوں فلسطینی خاندانوں کو گھروں سے محروم کرنے کی صہیونی سازش تیار

اتوار 18-12-2016
in فلسطین
0
0Pala5378
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی حکومت نےفلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس، صہیونی ریاست کے زیرتسلط وسطی فلسطین اور جنوبی علاقوں میں فلسطینیوں کے درجنوں مکانات کو غیرقانونی قرار دے کر انہیں مسمار کرنے کی تیاری شروع کی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کے مقرب ایک نیوز ویب پورٹل کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے جنوبی، وسطی اسرائیل اور بیت المقدس میں فلسطینیوں کے ’غیرقانونی طور پرتعمیر کردہ‘ 42 گھروں کو مسمار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان مکانوں کو اگلے چند روز کے دوران مسمار کردیا جائے گا۔

عبرانی نیوز ویب پورٹل کی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ پولیس نے ان مکانات کی ایک فہرست تیار کی ہے جو حکومت کی اجازت کے بغیر تعمیر کیے گئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئندہ منگل اور بدھ کو 7 مکانات مسمار کیے جائیں گے جب کہ 35 مکانات اس کے بعد آنے والے دنوں میں گرائے جائیں گے۔ ان میں دو مکانات وادی عارہ میں مسمار کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے مقبوضہ فلسطینی شہروں میں فلسطینیوں کے تعمیر کردہ مکانات کی مسمار کی مہم تیز کرنے کی ہدایت کی تھی۔

عبرانی ریڈیو سے بات کرتے ہوئے داخلی سلامتی کے اسرائیلی وزیر گیلاد اردان اورانسپکٹر جنرل پولیس رونی الشیخ نے کہا تھا کہ مکانات کے حوالے سے فلسطینیوں اور یہودیوں کےدرمیان دو الگ الگ قانون نہیں بن سکتے۔ قانون کے تحت ان فلسطینیوں کے مکانات مسمار کئے جائیں گے جنہیں حکومت کی اجازت کے بغیر تعمیر کیا گیا ہے۔

اسرائیلی پارلیمنٹ میں عرب کمیونٹی کے نمائندہ رکن پارلیمان ایمن عودہ نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت ایک طے شدہ حکمت عملی اور نسل پرستانہ سازش کے تحت فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے محروم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کی تازہ مہم رام اللہ میں قائم ’عمونا‘ یہودی کالونی کو خالی کرانے کے عدالتی فیصلے کا رد عمل ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieدرجنوں فلسطینی خاندانوں کو گھروں سے محروم کرنے کی صہیونی سازش تیار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.