• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطینی شہروں پر اسرائیل کا ناجائز قبضہ تسلیم نہیں :سویڈن

جمعرات 15-12-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala5343
0
SHARES
0
VIEWS

اسٹاک ہوم – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) سویڈن کی خاتون وزیرخارجہ نے اسرائیلی حکومت کی ہٹ دھرمی کے بعد  صہیونی ریاست کا مجوزہ دورہ ملتوی کردیا ہے۔ انہوں نے دورہ ملتوی کرنے کے ساتھ ساتھ صہیونی ریاست کی پالیسیوں اور فلسطینی شہروں پر اسرائیلی قبضے کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے 50 سال سے فلسطینی شہروں پر تسلط جما رکھا ہے۔ غزہ کی پٹی کو گذشتہ 10 سال سے الگ تھلگ کیا گیا ہے۔ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان اوسلو سمجھوتہ طے پانے کے پچیس سال گذر جانے کے باوجود نہ تو فلسطین کا مسئلہ حل ہوا ہے اور نہ ہی خطے میں امن قائم ہوسکا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سویڈش وزیرخارجہ مارگوٹ وولسٹروم نے بدھ کے روز اسٹاک ہوم میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حکومت کے غیر لچک دار رویے سے کے نتیجے میں انہوں نے دورہ اسرائیل ملتوی کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مسز وولسٹروم نے آج جمعرات کو اسرائیل پہنچنا تھا مگر صہیونی حکومت کی طرف سے کہا گیا تھا کہ حکومت سویڈش وزیرخارجہ کا سرکاری استقبال نہیں کریں گے۔

وولسٹروم کا کہنا تھا کہ وہ فلسطین کے دورے کے اپنے فیصلے پر قائم ہیں۔ وہ جلد ہی فلسطینی اتھارٹی کے ہیڈ کواٹر رام اللہ کا دورہ کریں گی جہاں وہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس اور فلسطینی وزیرخارجہ ریاض المالکی سے ملاقات کریں گی۔

خیال رہے کہ حال ہی میں سویڈش کی وزیرخارجہ نے اسرائیل اور فلسطین کے دورے کا اعلان کیا تھا مگر اسرائیلی حکومت نے وولسٹروم کے فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت میں جاری ہونے والے بیانات کے رد عمل میں ان کا سرکاری سطح پراستقبال کرنے سے انکار کردیا تھا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.