فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطین میں اسیران کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے’کلب برائے اسیران‘ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ 13 دسمبر منگل کو عالمی یوم اسیران کی مناسبت سے دنیا کے بارہ ملکوں میں فلسطینی اسیران کے ساتھ یکجہتی کے مظاہرے منعقد ہوئے۔
کلب کے چیئرمین قدورہ فارس نے بتایا کہ گذشتہ روز اسپین، امریکا، برازیل، ارجنٹائن، کولمبیا، جاپان، کینیڈا، فرانس، جنوبی افریقا، کیوبا اور چلی میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرے اور ریلیاں منعقد کی گئیں۔
فارس نے کہا کہ دنیا کے بارہ ملکوں میں فلسطینی اسیران کے ساتھ یکجہتی ریلیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ مسئلہ فلسطین اب صرف فلسطین تک محدود مسئلہ نہیں بلکہ ایک عالمی مسئلہ بن چکا ہے۔