• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 15 فلسطینی گرفتار،4 زخمی

منگل 13-12-2016
in فلسطین
0
0Pala5323
0
SHARES
0
VIEWS

نابلس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں سوموار کے روز اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں کم سے کم پندرہ فلسطینی شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔ گذشتہ روز صہیونی فورسز نے نہتے فلسطینیوں پر گولیاں چلائیں اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں چار فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں اسرائیلی فوجیوں نے جگہ جگہ ناکے لگاکر فلسطینیوں کی تلاشی کا سلسلہ شروع کیا۔ فلسطینی شہریوں کی شناخت پریڈ کی آڑ میں ان کی مجرمانہ تذلیل کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق سوموار کے روز تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 15 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ان میں سے 12 مشتبہ فلسطینی مختلف مزاحمتی کارروائیوں اوراسرائیلی فوج پر سنگ باری سمیت مختلف حملوں میں ملوث ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں العرب پناہ گزین کیمپ میں تلاشی کی کارروائی کے دوران پانچ فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔ العروب کیمپ میں فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فورسز کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ صہیونی فوجیوں نے پانچ فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا جن کی شناخت خضر یوسف ماضی، محمد عبدالباسط ابوریا، بہاء ماجد الراعی، محمد خالد ابو سل اور ایھم ناصر الجندی کے ناموں سے کی گئی ہے۔

صہیونی فوجیوں نے الخلیل شہر میں راس الجورہ کے مقام پر سابق اسیران ایمن اور زید الجنیدی کے گھروں پر چھاپہ مارا اور ان کے گھروں میں قیمتی سامان کی توڑپھوڑ کی۔

جنوبی الخلیل میں صہیونی فوجیوں نے الظاھریہ کے مقام پر تلاشی کے دوران عارف جابر نامی شہری کو حراست میں لے کرنامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

ادھر صہیونی فوجیوں نے مغربی کنارے میں الرکبہ کے مقام پر ایک فلسطینی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں چار فلسطینی زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والوں کی شناخت معاذ الزعاری، اسکول مدرس بلال الوھادنہ، نرس رمزی ابو یابس کے ناموں سے کی گئی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصہیونی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 15 فلسطینی گرفتار،4 زخمی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.