• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

نومبر میں 30 فلسطینی بچوں کو قید،60 ہزار شیکل جرمانے کی سزائیں

منگل 13-12-2016
in فلسطین
0
0Pala5322
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نومبر کے مہینے میں صہیونی عدالتوں سے 30 فلسطینی بچوں کو باقاعدہ قید کی سزائیں دی گئیں اور فلسطینی بچوں سے جرمانہ کی آڑ میں 60 ہزار شیکل رقم بٹور لی گئی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کلب برائے اسیران کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نومبر میں صہیونی عدالت ’’عوفر‘‘ نے 30 فلسطینی بچوں کو قید کی سزائیں سنائیں۔ ان بچوں کو قید کے ساتھ ساتھ جرمانے بھی کیے گئے۔ فلسطینی بچوں کو ایک ماہ سے 20 ماہ تک قید کی سزائیں سنائی گیں اور ان سے 58 ہزار 500 شیکل جرمانہ وصول کیا گیا۔

انسانی حقوق کے مندوب کا کہنا ہے کہ نومبر میں ’’عوفر‘‘ جیل میں 41 فلسطینی نوجوانوں کو ڈالا گیا۔ حراست میں لیے گئے فلسطینیوں کو ہولناک تشدد کانشانہ بنایا گیا۔ جیل میں ڈالے گئے تین فلسطینیوں کو گرفتاری کے وقت گولیاں مار کر زخمی کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ اسرائیل کی عوفر جیل میں اس وقت کل 140 فلسطینی بچے پابند سلاسل ہیں۔ اس کے علاوہ بڑی تعداد میں فلسطینی بچے مجد جیل میں قید ہیں۔ اسرائیلی جیلوں میں پابند سلاسل فلسطینی بچوں کی تعداد تین سوسے زائد بیان کی جاتی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.