• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی میزائل شکن پروگرام کے لیے 600 ملین ڈالر کی امریکی امداد

منگل 13-12-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala5319
0
SHARES
3
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی اخبارات کے مطابق امریکی کانگریس نے حال ہی میں اسرائیل کے اضافی دفاعی بجٹ کی منظوری دی ہے۔ اس بل کے تحت امریکی حکومت اسرائیل کو میزائل شکن نظام’آئرن ڈوم‘ کو اپ گریڈ کرنے کے لیے 600 ڈالر کی امداد فراہم کرے گا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے عبرانی جریدے’معاریف‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ گذشتہ جمعرات اور جمعہ کے ایام میں امریکی کانگریس میں اسرائیل کے لیے اضافی دفاعی بجٹ کا بل پیش کیا گیا تھا۔ کانگریس نے مختصر بحث کے بعد اسرائیل کو 600 ملین ڈالر کی رقم ادا کرنے کی منظوری دے دی ہے۔یہ رقم اسرائیلی ریاست کو فلسطینیوں کے راکٹ شکن نظام ’آئرن ڈوم‘ کو بہتر بنانے کے لیے ادا کی جائے گی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کو فلسطینیوں کے راکٹ حملوں سے خطرات لاحق ہیں۔ سنہ 2014ء کی جنگ کے دوران بھی فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے اسرائیلی کالونیوں پر سیکڑوں راکٹ فائر کیے گئے تھے۔ ’آئرن ڈوم‘ فلسطینیوں کے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے دیسی ساختہ راکٹوں کو فضاء میں تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل اور امریکا کے درمیان 14 ستمبر کو ایک سمجھوتے پر دستخط ہوئے تھے جس میں امریکا نے اسرائیل کو اگلے دس سال کے دوران دفاعی ضروریات کی مد میں 38 ارب ڈالر کی امداد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

حال ہی میں 28 نومبر کو اسرائیلی کابینہ نے امریکا سے 17’ایف 35‘ جنگی طیارے اور 33 دوسرسے لڑاکا طیارے خرید کرنے کی منظوری دی تھی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی میزائل شکن پروگرام کے لیے 600 ملین ڈالر کی امریکی امداد
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.