غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے 29 ویں یوم تاسیس کی تقریبات کے لیے قائم کردہ انتظامی کمیٹی کے نے وسیع پیمانے پر تاسیسی اجتماعات کی تیاریاں شروع کی ہیں۔ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اس بار حماس کا یوم تاسیس سوشل میڈیا پر بھرپور طریقے سے منایا جائے گا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق انتظامی کمیٹی کے ترجمان ھیثم غراب نے ایک بیان میں بتایا کہ حماس کے 29 ویں یام تاسیس کی تقریبات کو سوشل میڈیا پر منانے کے لیے Hamas talks کے عنوان سے ایک ہیش ٹیگ بنایا جائے گا۔
ترجمان نے کہا کہ 23 دسمبر 2016ء کو حماس کے یام تاسیس کے موقع پر سوشل میڈیا پر عظیم الشان اجتماع منعقد کیا جائے گا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ انتظامی کارکنان نے جماعت کے رہ نماؤں اور ارکان کی معاونت سے ’’ھیش ٹیگ ، حماس 29‘ کے عنوان سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ’ٹوئٹر‘ پر مہم چلائی جائے گی۔ توقع ہے کہ فلسطین، عرب ممالک اور مسلم دنیا سے تعلق رکھنے والے حماس کے بہی خواہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں گے۔
