• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی پارلیمنٹ سےیہودی کالونیوں کو قانونی حیثیت دینے کی منظوری دے

جمعرات 08-12-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala5260
0
SHARES
2
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی کنیسٹ (پارلیمنٹ) نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں میں تعمیر کی گئی یہودی کالونیوں کو آئینی اور قانونی قرار دینے سے متعلق بل کی منظوری دے دی ہے جس کےبعد مقبوضہ مغربی کنارے کو صہیونی ریاست میں ضم کئے جانے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صہیونی پارلیمنٹ میں یہودی کالونیوں کو آئینی قرار دینے سے متعلق بل کہ منظوری کے لیے رائے شماری کی گئی۔ ابتدائی رائے شماری میں 60 ارکان نے اس کی حمایت کی جب کہ 49 ارکان نے اس بل کی مخالفت کی ہے۔ مخالفت کرنے والوں میں حکمراں جماعت ’’لیکوڈ‘‘ کے رکن بینی بیگن بھی شامل ہیں۔ بل کو قانونی شکل دینے کے بعد مقبوضہ مغربی کنارے کی ان تمام یہودی کالونیوں کو آئینی اور قانونی حیثیت مل جائے گی جنہیں یہودی آباد کاروں نے اپنی مرضی سے تعمیر کیا ہے۔ ان میں ’’عمونا‘‘ نامی یہودی کالونی بھی شامل ہے جسے خالی کرنے کے لیے اسرائیلی سپریم کورٹ نے بھی فیصلہ دے رکھا ہے۔

اسرائیل کے عبرانی ریڈیو کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں کی نجی اراضی غصب کرنے کے بعد اس پر تعمیر کی گئی یہودی کالونیوں کو قانونی حیثیت دینے کے ساتھ ان کالونیوں میں استعمال کی جانے والی فلسطینی اراضی کے مالکان کو معاوضہ ادا کرکے انہیں خاموش کرانے کی کوشش کی جائے گی۔

ادھر اقوام متحدہ کے مندوب برائے مشرق وسطیٰ نیکولائے میڈینوف نے صہیونی پارلیمنٹ میں یہودی کالونیوں کو قانونی حیثیت دینے کے بل کی منظوری کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس قانون کی منظوری کےبعد مقبوضہ مغربی کنارے کو صہیونی ریاست میں ضم کرنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی پارلیمنٹ سےیہودی کالونیوں کو قانونی حیثیت دینے کی منظوری دے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.