• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 1 اپریل 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

’مصرغزہ کے عوام کو مصائب سے نجات دلانے کے لیے رفح گذرگاہ کھول دے‘

منگل 06-12-2016
in حماس
0
0Pala5253
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے مصری حکومت سے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی کی واحد بین الاقوامی گذرگاہ ’رفح‘  کو فوری طور پر مستقل بنیادوں پر کھول دے تاکہ غزہ کے دو ملین شہریوں کو سکھ کا سانس لینے کا موقع فراہم کیا جاسکے۔ حماس کی جانب سے مصر سے یہ اپیل ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب غزہ کی پٹی میں ایک سرنگ میں کام کرنے والے چار فلسطینی شہری سرنگ کے حادثے میں شہید ہوگئے ہیں۔ حماس نے چار شہریوں کی شہادت پر گہرے افسوس اور رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں’رزق حلال کے متلاشی شہداء‘ قرار دیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر مصری حکام نے غزہ کی سرحد بند نہ کی ہوتی تو فلسطینی شہری سرنگوں کے راستے اشیائے ضروریہ کے حصول جیسے جان لیوا راستے کی طرف جانے پر مجبور نہ ہوتے۔ مصر نے رفح گذرگاہ بند کر رکھی ہے جس کے نتیجے میں غزہ کے عوام بنیادی ضرویات کے حصول کے لیے سرنگوں جیسے مشکل راستے پر چلنا پڑتا ہے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل غزہ کی پٹی اور مصر کی سرحد پر بنی ایک سرنگ سے چار فلسطینیوں کی لاشیں نکالی گئی تھیں۔ ان شہداء کی شناخت سامی راغب الطویل، محمد علی بدوی، علی حسن بدوی اور عماد رافت بدوی کے ناموں سے کی گئی ہے۔ یہ چاروں فلسطینی آپس میں رشتہ دار بھی تھے۔ وہ سرنگ کے راستے  مصر سے بنیادی ضرورت کی اشیاء کے حصول کے لیے سرنگ کا استعمال کرنا چاہتے تھے مصر کی جانب سے سرحد پر چھوڑے گئے پانی سے سرنگ بیٹھ گئی اور اس میں موجود چاروں شہری جام شہادت نوش کرگئے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.