غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے اپنے 29 ویں یوم تاسیس کا عظیم الشان اجتماع منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کے ترجمان فوزی برہوم کا کہنا ہے کہ جماعت کے یوم تاسیس کا عظیم الشان اجتماع منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے ان جماعت کے تاسیسی اجتماع کے انعقاد کے التوا کی افواہوں کی سختی سے تردید کی۔فوزی برہوم کا کہنا ہے کہ جماعت کے مرکزی رہ نماؤں نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ جماعت کا یوم تاسیس پورے تزک واحتشام کے ساتھ منایا جائے گا۔ تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ اجتماع میں شریک کیا جاسکے۔ جماعت کے تاسیسی اجتماع کے لیے غزہ کے تمام اضلاع میں شہریوں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ اس ضمن میں سب سے بڑا اجتماع وسطی غزہ میں منعقد کیا جائے گا۔
