• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی شہر کی پبلک ٹرانسپورٹ میں نصب عربی پیغامات ختم کر دیے گئے

پیر 05-12-2016
in فلسطین
0
0Pala5234
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکومت نے عبرانی اور یہودی کلچر مسلط کرنے اور فلسطینی وعربی شناخت مٹانے کے لیے عربی زبان پر ایک نیا وار کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صہیونی حکومت نے شمالی فلسطین کے سنہ 1948ء کے دوران صہیونی ریاست کے قبضے میں چلے جانے والے شہر بئر سبع کی تمام پبلک ٹرانپسورٹ میں عربی زبان کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔ صہیونی حکومت کے زیرانتظام وزارت مواصلات نے بئر سبع شہر میں چلنے والی بسوں میں عربی زبان میں تحر کردہ ہدایات مٹانے کے بعد انہیں عبرانی زبان  میں تحریر کرنا شروع کیا ہے۔

فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریری  ہدایات کے علاوہ بسوں میں مسافروں کی رہنمائی کے لیے نصب کردہ ریکارڈڈ صوتی سسٹم بھی عربی کے بجائے عبرانی زبان میں کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بسوں میں موجود عربی صوتی اور تحریری ہدایات ہٹا کر انہیں عبرانی میں نصب کرنے کی درخواست بئر سبع کے صہیونی میئر کی درخواست پر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ صہیونی انتظامیہ اور یہودی آباد کاروں نے بھی حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ بسوں میں لگائے گئے صوتی اور تحریری پیغامات کی جگہ عبرانی زبان کو استعمال کریں تاکہ پبلک ٹرانسپورٹ پر یہودیت اور عبرانیت کی گہری چھاپ لگائی جا سکے۔

دوسری جانب فلسطینی حلقوں نے بئر سبع کی انتطامیہ کے اس ہتھکنڈ ے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ شمالی فلسطینی شہروں میں عرب آبادی کے حقوق و مسائل پر نظر رکھنے والی سپریم فالو اپ کمیٹی ک چیئرمین سعید الخرومی نے بسوں میں عربی پیغامات ختم کرنے کو فلسطینیوں کے خلاف صہیونی ریاست کی نسل پرستانہ پالیسیوں کا تسلسل قرار دیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.