مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے راہ چلتے ہوئے ایک فلسطینی نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فلسطینی نوجوان کو شمالی بیت المقدس میں شعفاط پناہ گزین کیمپ کے قریب قائم ایک پولیس چوکی کے قریب سے حراست میں لے لیا۔رپورٹ کے مطابق صہیونی فورسز نے فلسطینی شہری مراد سرندح کا شناختی کارڈ چیک کرنے اور اس کے سامان کی تلاشی لینے کے بعد Â اسے فوجی گاڑی میں ڈالا اور کسی نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ سرندح کو حراست میں لینے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
