• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 13 جون 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

شمالی فلسطین میں آگ بے قابو، اسرائیل نے عالمی برادری سے مدد مانگ لی

جمعہ 25-11-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala5145
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) شمالی فلسطین کے سنہ 1948ء کے علاقوں میں جنگل میں اچانک بھڑکنے والی آگ نے صہیونی ریاست کو پریشان کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جنگلات میں لگنے والی آگ تیزی کے ساتھ بےقابو ہوتی جا رہی ہے۔ دوسری طرف  صہیونی ریاست نے روس، یونان اور کروشیا سے آگ پرقابو پانے کے لیے مدد کا مطالبہ کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے گذشتہ روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے یونانی ہم منصب الیکسس زیبراس، روس کے دمیتری میدویدوف اور کروشیا کے انڈرے بلینکوفیٹچ سے فون پر بات کی ہے اور ان سے اپنی ریسکیو اور فائر بریگیڈ ٹیمیں جلد از جلد اسرائیل بھجوانے کا مطالبہ کیا ہے۔

عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ کی رپورٹ میں شمالی فلسطین میں جنگلات میں لگنے آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔ صہیونی حکومت نے یورپی ممالک سے مدد طلب کی ہے۔

وزیراعظم نیتن یاھو کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کروشیا اور یونان نے فوری طور پر امدادی ٹیمیں اسرائیل روانہ کرنے کی منظوری دی ہے۔ ان دونوں ملکوں نے آگ بجھانے کے لیے فائربریگیڈ کے طیارے فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نیتن یاھو نے آگ بجھانے کے لیے مدد فراہم کرنے پر کروشیا اور یونان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieشمالی فلسطین میں آگ بے قابو، اسرائیل نے عالمی برادری سے مدد مانگ لی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.